امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن آج مصر پہنچے، جہاں انہوں نے صدر عبدالفتح السیسی سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ، مشترکہ عسکری اور سیکیورٹی تعاون میں بہتری کیلئے بات کی۔
سیکریٹری دفاع اور مصری صدر نے اسرائیل اور فلسطین کے مابین مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر بھی گفتگو کی۔
لائیڈ آسٹن قاہرہ پہنچنے سے قبل اردن اور عراق کا دورہ بھی کرچکے ہیں۔
مصر کے صدر سے ان کی ملاقات صدارتی محل میں ہوئی۔
واضح رہے کہ مصر کو امریکا سے سالانہ 1.3 ارب ڈالر کی عسکری امداد ملتی ہے۔
قاہرہ پہنچتے ہی امریکی سیکریٹری دفاع نے ٹوئٹ کیا کہ امریکا اور مصر کی دفاعی شراکت داری اس خطے کیلئے ہمارے عزم کا اہم ستون ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اہم معاملات پر تعاون کو مضبوط کرنے اور مصر کے ساتھ طویل دو طرفہ شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے مواقعوں پر بات کرنے آیا ہوں۔
Comments are closed.