مصری ڈیزائنر محمد نور نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کا شکار مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
محمد نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر ایک انسٹاگرام پر اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ ڈیزائنز کی ایک کلیکشن’حورا‘ لانچ کی ہے۔
ان تصاویر میں ماڈلز کو سیاہ اور سفید رنگ کے فلسطینی اسکارف’کوفیہ‘ کے ڈیزائن والے گاؤن پہنے ریمپ پر واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ اپنے ڈیزائنز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں اپنے نئے سال کا آغاز اس نئی فیشن کلیکشن’حورا‘ سے کر رہا ہوں جوکہ میں نے 2023ء کے دوران غزہ میں شہید ہونے والے اپنے بہن بھائیوں کی یاد میں تیار کی ہے۔
محمد نور نے اپنی خصوصی طور پر تیار کردہ اس نئی فیشن کلیکشن کے ذریعے غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
Comments are closed.