وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اربوں روپے کے منصوبوں کا فائدہ عوام کو پہنچے گا، مصروفیات کے باعث بیشتر منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد نہیں رکھ سکا۔
صوبائی وزرا اور اراکین ا سمبلی سے ملاقات میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ 360 ارب روپےکی لاگت سے47 میگا پراجیکٹس کا آغاز کردیا گیا ہے،
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبوں کا فائدہ براہ راست عوام کو پہنچے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سےملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی میں صوبائی وزیر محسن لغاری، میاں اسلم اقبال، آشفہ ریاض ، تیمور لالی، حنیف پتافی، خواجہ داؤد سلیمانی، سردار شہاب الدین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سلیم بی بی، سعدیہ سہیل، عمر فاروق، رانا شہباز احمد ، سعید احمد سعیدی، سونیا علی رضا، غضنفر عباس شاہ نے بھی وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی ہے۔
Comments are closed.