تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تعجب ہے کہ مصدقہ میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کے باوجود عمران خان کو عدالت پیشی سے استثنا نہیں دیا گیا۔
ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت عمران خان کو دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کسی بھی وقت کوئی وار کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی کارکنوں کو تیار رہنا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ عمران خان کی ٹانگ کی صورت حال ٹھیک نہیں، ورنہ وہ عدالتوں میں آنے سے نہیں ڈرتے۔
Comments are closed.