مصباح الحق کے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی آج چیف ایگزیکٹو وسیم خان سے ملاقات ہوئی، وسیم خان نے مصباح الحق کو نیوزی لینڈ سیریز میں آرام کرنے کا کہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق نیوزی لینڈ سیریز میں کوچنگ کے خواہش مند تھے، مصباح الحق کو ٹیم سلیکشن پر بھی تحفظات تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت پر وسیم خان سے بحث ہوئی، مصباح الحق اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت کےحق میں نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیکشن اور بورڈ کے رویے پر مصباح الحق کی راہیں جدا ہوئیں، پی سی بی نے وقار یونس سے استعفی لیا۔
Comments are closed.