بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے اراکین کیلئے رابطے شروع کردیے

مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے اراکین کے لیے رابطے شروع کر دیے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق نے انضمام الحق، وقار یونس، محمد حفیظ، راشد لطیف اور اظہر علی سے رابطے کیے ہیں جس پر تمام سابق کرکٹرز نے کمیٹی کے ممبر بننے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد سابق کرکٹرز نے مصروفیات کے باعث کمیٹی کا ممبر بننے سے معذرت کرلی ہے۔

دوسری جانب کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف سے آج ملاقات کریں گے جس میں وہ چیف سلیکٹر کے لیے نام تجویز کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ مصباح الحق اور ذکا اشرف کی پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں طویل ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم، انضمام الحق، اظہر علی اور مشتاق احمد اس دوڑ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.