پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور کپتان مصباح الحق نے بھی کراچی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی عمدہ بلے بازی کی تعریف کردی۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں مصباح الحق نے کپتان بابر اعظم، عبداللّٰہ شفیق اور محمد رضوان کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان بلے بازوں نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ٹیم کو مشکل وقت میں سہارا دیا اور پریشر میں بھی زبردست بلے بازی کرتے ہوئے حریف ٹیم کا مقابلہ کیا۔
مصباح الحق نے بہترین کھیل پیش کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد بھی دی۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ آپ لوگوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ پیش کیا ، اسی طرح اپنی ٹیم کی مظبوطی کے لیے مزید کھیلتے رہیں۔
مصباح کی جانب سے ٹیم کی بیٹنگ کی تعریف کرنے پر مداحوں نے بھی انہیں یاد کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔
ایک صارف نے مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ :۔ کراچی ٹیسٹ میں آپ کو بہت یاد کیا، مصباح جب کریز پر آتے تھے تو ٹینشن ختم ہوجاتی تھی کہ یہ آؤٹ نہیں ہوں گے۔
ایک اور صارف نے مصباح الحق کی تعریف کرتے ہوئے ان کی تصویر بھی شیئر کی۔
یاد رہے کہ کراچی میں کھلیے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف کپتان بابر اعظم نے میچ کی چوتھی اننگ میں شاندار بلے بازی کی بدولت اپنی ٹیم کو مشکل سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
بابر اعظم نے 426 گیندوں پر 196 رنز بنائے، جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ کی چوتھی اننگزمیں سب سے بڑی باری کھیل کر ڈان بریڈمین، رکی پونٹنگ، ویرات کوہلی اور برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
Comments are closed.