بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

 مصباح الحق اور وقار یونس ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق سابق کرکٹر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق نیوزی لینڈ سیریز میں بحیثیت عبوری کوچز کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے نیوزی لینڈ میں شرمناک شکست کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ انیس دن ہم نے کمروں میں گزارے ٹریننگ نہیں کر سکے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے مستعفی ہونے کے فیصلے پر کہا کہ  انہوں نے جمیکا میں قرنطینہ کے دوران اپنے گزشتہ ایک برس کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

انہوں نے جائزے کے بعد یہ نتیجہ نکالا کہ اب وہ اس فریم آف مائنڈ میں نہیں کہ آئندہ چیلنجز سے نبرد آزما ہوسکیں، مصباح نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا کہ انہیں معلوم ہے کہ استعفے کا یہ وقت صحیح نہیں ہے لیکن وہ مزید چیلنجز سے نبردآزما نہیں ہوسکتے۔

شاہین شاہ کیلئے بولنگ کوچ کی جانب سے تعریفی ٹوئٹ کی گئی جس میں انہوں نے شاہین شاہ کے ساتھ بیٹھے ایک تصویر شیئر کی۔

مصباح الحق نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق نے انہیں اپنا فیصلہ بتایا تو انہوں نے بھی عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

وقار یونس نے کہا کہ وہ پاکستان کے نوجوان باؤلرز کے ساتھ کام کرنے پر مطمئن ہیں اور نوجوان کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

دوسری جانب چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو عبوری کوچز کی حیثیت سے نیوزی لینڈ سیریز کے لیے تعینات کیا ہے جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021 کے لیے ٹیم منیجمنٹ کا اعلان مناسب وقت پر کردیا جائے گا۔

 وسیم خان نے کہا کہ  پی سی بی مصباح الحق کے فیصلے کا احترام کرتا ہے، گزشتہ 24 ماہ میں مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین کام کیا جبکہ وقار یونس نے جرأت مندانہ فیصلہ کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.