مشیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ریاض انور نے اسٹیٹ لائف انشورنس کو مراسلہ بھیج دیا۔
مراسلے میں صوبائی مشیر صحت نے اسٹیٹ لائف انشورنس سے صحت سہولت پروگرام بحال کرنے کا کہہ دیا۔
ڈاکٹر ریاض انور نے مراسلے میں کہا کہ اسٹیٹ لائف انشورنس سروسز معطلی کا فیصلہ واپس لے کیونکہ بقایا جات کی ادائیگی مقررہ وقت میں یقینی بنائی جائے گی۔
صوبائی مشیر صحت نے مراسلے میں مزید کہا کہ مالی بحران کے باعث فنڈ منتقلی میں تاخیر ہوجاتی ہے، نگراں وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری نے صحت کارڈ فنڈز کے جلد اجراء کی ہدایت کردی ہے۔
Comments are closed.