وزیراعظم کے مشیر خزانہ شوکت ترین نے تاجر برادری پر خوف کی فضا ختم کر کے تعاون کی فضا قائم کرنے پر زور دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیرِ خزانہ شوکت ترین سے آل پاکستان انجمن تاجران کے وفد نے ملاقات کی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس ملاقات میں مشیر خزانہ نے پوائنٹ آف سیل پر تاجر برادری کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
اس موقع پر مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ تاجروں کی شکایات دور کرنے کے لیے شکایت سیل بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، تمام تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لائیں گے اس میں تاجروں کا تعاون درکار ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف بی آر، تاجر برادری اور وزارت خزانہ کے درمیان رابطے کے لیے کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق تاجر برادری نے ٹیکس محصولات میں اضافے پر حکومتی اقدامات کو سراہا۔
بیان کے مطابق مشیر خزانہ نے خوف کی فضا ختم کر کے تعاون کی فضا قائم کرنے پر زور دیا۔
Comments are closed.