قومی کرکٹر، مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض کی جانب سے سابق اولمپئین کی کفالت کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زاہد شریف کی حالت زار کے حوالے سے چند روز قبل جیو نیوز نے رپورٹ نشر کی تھی، ہماری ذمہ داری ہے اور اعزاز کی بات ہوگی کہ زاہد شریف اولمپیئن کی مالی مدد کی جائے۔
وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زاہد شریف کی مالی معاونت کے لیے میں ہر ماہ 35ہزار روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب اپنے ہیروز سے بہت پیار کرتا ہے۔
Comments are closed.