مشیرِ کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لئے انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر محکمۂ اسپورٹس نے ارشد ندیم کے لیے 30 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔
یاد رہے کہ ارشد ندیم نے حالیہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور ارشد کی یہ کامیابی ایتھلیٹکس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان کا پہلا میڈل ہے۔
اس حوالے سے وہاب ریاض نے کہا ہے کہ ارشد ندیم سمیت تمام قومی کھلاڑیوں کی پذیرائی کے لیے کام کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی جذبے اور لگن سے محنت کریں، حکومت پنجاب آپ کی سرپرستی کرے گی۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب انڈونمنٹ فنڈ کا اجراء جلد کیا جا رہا ہے، صوبے میں کھیل اور کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔
وہاب ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اسپورٹس سیکٹر کو مستحکم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
Comments are closed.