مشیر داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو کی جانب سے ریڈ زون کے قریب لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ آمد ہوئی، لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے مشیر داخلہ کی کیمپ سے اٹھنے کی دعوت کو رد کر دیا۔
مشیر داخلہ بلوچستان ضیاءاللّٰہ لانگو نے ریڈ زون کے قریب لاپتہ افراد کے لواحقین کے کیمپ کا دورہ کیا۔
اس دوران اُن کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو اپنےگھر رہنے کی دعوت دینے آیا ہوں، وزیراعلیٰ کے گھر کے دروازے بھی آپ لوگوں کے لیے کھلے ہیں، جب بارش رک جائے تو واپس اپنے کیمپ میں آجائیں۔
واضح رہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے ریڈ زون کے قریب دھرنا دیے ہوئے ہیں۔
زیارت واقعے کی جوڈیشل تحقیقات اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ریڈ زون کے سامنے لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا بدھ کو 28 ویں روز بھی جاری رہا۔
گزشتہ روز منوجان روڈ ہدہ سے ریڈ زون تک احتجاجی ریلی نکالی اور ریڈ زون کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔
ظاہرے سے لاپتہ افراد کے لواحقین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 28 دن سے مطالبات کے حق میں ریڈ زون کے سامنے سڑک پر بیٹھے ہیں، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ہمیں، بار بار کہا جارہا ہے کہ ہم اپنے مطالبات میں لچک دکھائیں مگر گزشتہ کئی سالوں سے اذیتیں سہنے کے بعد ہم میں مزید برداشت کرنے کی ہمت نہیں ہے۔
لاپتہ افراد کے لواحقین مطالبات پر عمل درآمد تک ریڈ زون کے سامنے بیٹھے رہیں گےاور مطالبات منواکر دھرنا ختم کریں گے۔
Comments are closed.