بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشکل گھڑی میں سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں صوبے کو عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ بارشوں سے صوبے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، ایسے حالات میں بلدیاتی انتخابات ہونا نا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری خود دورہ کررہے ہیں جبکہ ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز بھی میدان عمل میں ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ دوسرے فیز کا آج سے کام شروع کررہی ہے، ایسے حالات میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے۔

شرجیل میمن نے اس دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو دوغلا اور بے ایمان قرار دیا اور کہا کہ یہ شخص صرف انتشار چاہتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عدالتوں کو دھمکی پر ہائی کورٹ نے صحیح نوٹس لیا، یہ سمجھتے ہیں کہ یہ قانون سے اوپر ہیں۔

صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اب بھی کچھ لوگ لاڈلے کو خوف کے باعث سپورٹ کررہے ہیں، بدمعاشی پر مبنی سیاست اس ملک میں نہیں چل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمن ممالک بھارت اور اسرائیل عمران خان کو سپورٹ کررہے ہیں، انہوں نے اسے پاکستان کے لیے لانچ کیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اب بھی سمجھتا ہوں کہ عمران خان کہیں نہ کہیں لاڈلہ ضرور ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.