وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے نشتر چلادیے۔
ایک بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف مشکل کی اس گھڑی میں بھی شیطانی سوچ سے باز نہیں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے پاس 4 حکومتیں ہیں، لیکن یہ بات کرنے کو تیار نہیں ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پنجاب، کے پی اور جی بی کے وزرائے اعلیٰ اور وزیراعظم آزاد کشمیر کو فلڈ ریلیف کانفرنس میں شرکت سے روکا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکام کو فلڈ ریلیف کانفرنس میں آنے نہیں دیا گیا، ریاست چلانا کھلنڈرے اور سازشی لوگوں کا کام نہیں۔
خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ سول سرونٹس کو دھمکیاں دینے کی اجازت نہیں، توہین عدالت بھی نہیں ہونی چاہیے۔
Comments are closed.