اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس حوالے سے انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان مراکش کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے اموات کی تعداد 632 ہوگئی جبکہ 329 افراد زخمی ہیں۔

علاوہ ازیں نگراں وزیرِ اطلاعات مرتضیٰ سولنگی  نے پاکستان میں تعینات مراکش کے سفیر کو ٹیلیفون کر کے ہولناک زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ پاکستانی قوم اور حکومت مراکش کے زلزلہ متاثرین کے شانہ بشانہ ہے، مراکش کے عوام کو صحت کی سہولیات سمیت ہر ممکن مدد دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.