امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
اپنے بیان میں امریکی سفیر نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے پائیدار معاشی بحالی کے لیے پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ کام جاری رکھے۔
دوسری جانب پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کئی اقتصادی چلینجز کا سامنا ہے، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا قرضہ منظور کیا ہے، پاکستان کو اس حوالے سے مزید کام کرنا ہوگا۔
ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے، دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حوالے سے کافی پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان کو گزشتہ روز ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط بھی موصول ہوگئی ہے۔
Comments are closed.