جمعرات 19؍جمادی الثانی 1444ھ12جنوری 2023ء

مشکل وقت میں احمد فراز کی شاعری عوام کو متاثر کر رہی ہے، شبلی فراز

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے اپنے مرحوم والد اور مشہور شاعر احمد فراز کی سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

شبلی فراز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر احمد فراز کے لیے لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں بھی آپ کی شاعری پاکستانی عوام کو متاثر کر رہی ہے۔

شبلی فراز کی پوسٹ پر کئی لوگ احمد فراز کی شاعری بھی شیئر کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ مشہور شاعر احمد فراز 25 اگست 2008ء کو ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.