وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہم سیاست نہیں ملک بچانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مشکل فیصلے کر رہے ہیں تو خمیازہ بھی بھگتنا ہے۔
کراچی میں ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پورے پاکستان کی توانائی دو کمپنیوں پر منحصر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس توانائی یا گیس نہیں ہے، 1200 ملین یونٹ ایل این جی ہم بیرون ملک سے لاتے ہیں اور اس کو بجلی کے کارخانوں کو دے رہے ہیں۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس کی جنگ کے بعد سے شدید بحران پیدا ہوا ہے، جو ایل این جی 4 ڈالر کی ملتی تھی اب 40 ڈالر کی بھی نہیں مل رہی۔
وزیر مملکت نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی بین الاقوامی طور پر قیمتوں کو کیسے قابو کریں؟
انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں تو اس کا سیاسی خمیازہ بھی بھگتنا ہے۔
ساتھ میں وزیر مملکت نے جولائی تک ملک میں بجلی بحران ختم ہونے کی نوید بھی سنائی۔
Comments are closed.