بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

مشکل جگہ اور انداز کی پرواہ کیے بغیر نیند پوری کرتی بلی توجہ کا مرکز

بلیاں کسی بھی جگہ اور کسی بھی انداز میں سونے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

گول یا پھر چکور ڈبے ہوں، پتلی سی دیوار یا پھر سیڑھیاں یا کوئی اور مشکل دکھنے والی جگہ، یہ بلیاں ہر جگہ کو اپنے لیے آرام دہ بنا لیتی ہیں تاکہ نیند کا بھرپور مزہ لے سکیں۔

اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بلی کی تصویر وائرل ہوگئی ہے جو کہ بالکل بھی آرام دہ نہ دکھنےوالی جگہ اور انداز میں بالکل ہی آرام اور سکون کے ساتھ نیند پوری کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ سے بلی کی تصویر شیئر کی گئی جو کہ دکان پر جگہ اور اپنے انداز کی پرواہ کیے بغیر صرف نیند پوری کرنے میں مصروف دکھائی د ے رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارف کے مطابق یہ بلی اکثر اسی جگہ اور ایسے انداز میں سوتی ہے۔

اس تصویر کو کچھ ہی دیر میں سوشل میڈیا پر سیکڑوں لوگوں نے پسند کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.