بنگلادیش کے سابق کپتان مشفق الرحیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مشفق الرحیم نے اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
بنگلادیشی وکٹ کیپر بیٹر کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ اب ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ پر فوکس کروں گا، فرنچائز لیگ کے لیے دستیاب ہوں گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 فارمیٹس میں ملک کی فخر کے ساتھ نمائندگی کرنے کا منتظر ہوں۔
واضح رہے کہ مشفق الرحیم نے 102 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی ہے جن میں انہوں نے 6 نصف سنچریوں کی مدد سے 1500 رنز بنائے۔
Comments are closed.