روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السوڈانی نے ماسکو میں ملاقات کی۔
عراقی وزیر اعظم سے ملاقات میں اسرائیل فلسطین کشیدگی پر صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ یہ بحران مشرق وسطیٰ میں ناکام امریکی پالیسی کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا نے خطے میں امن کی کوششوں پر اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کی تھی۔ امریکا نے ان تمام سمجھوتوں کو نظر انداز کیا جو سب کےلیے قابل قبول تھے۔
روسی صدر کے مطابق امریکا نے فلسطینیوں کے مفادات اور الگ فلسطینی ریاست کی ضرورت کو نظر انداز کیا۔
Comments are closed.