بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مشرقی روسی شہر میں جاپانی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم

روس کے مشرقی شہر ولاڈی واسٹک میں جاپان کے قونصل جنرل کو حراست میں لینے کے بعد ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا ہے۔

روسی سیکیورٹی فورسز کے مطابق جاپانی قونصل جنرل کو جاسوسی کرتے ہوئے پکڑا۔

روسی فورسز کا مزید کہنا تھا کہ جاپانی قونصل جنرل کو روس پر عائد پابندیوں کی خفیہ معلومات حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا۔ 

دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی حکومت نے جاپانی قونصل جنرل کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت نے روس میں قونصل جنرل کو حراست میں لینے پر احتجاج کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.