وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنے اسپورٹس مین جذبے کا اظہار کیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں وزیراعظم عمران خان سے صحافیوں نے کل کے مشترکہ اجلاس سے متعلق سوال کیا۔
صحافی نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ کل مشترکہ اجلاس کے لیے آپ کتنے پرامید ہیں؟
عمران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس مین جب گراؤنڈ میں قدم رکھتا ہے تو ہمیشہ سمجھتا ہےکہ وہ جیتے گا۔
واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل دوپہر 12 بجے ہونے جارہا ہے۔
حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے استعمال اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سمیت انتخابی اصلاحات کے علاوہ بھی کئی اہم قوانین منظور کرانا چاہتی ہے جبکہ متحدہ اپوزیشن مخالفت میں ڈٹ گئی ہے۔
Comments are closed.