منگل 28؍ربیع الاول 1444ھ25؍اکتوبر 2022ء

مشتاق احمد نے ارشد شریف کی موت پر سینیٹ میں تحریک جمع کرا دی

جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں موت کے واقعے پر تحریک ایوان بالا میں جمع کرا دی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ارشد شریف کے ملک چھوڑنے، قتل اور اس کے محرکات پر بحث کے لیے تحریک جمع کرائی ہے۔

جماعت اسلامی کے سینیٹر نے تحریک میں موقف اختیار کیا کہ ارشد شریف کے اندوہناک قتل پر پورا ملک صدمے میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صحافیوں پر تشدد اور قتل کے کسی مجرم کو سزا نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.