جمعرات 10؍رجب المرجب 1444ھ2؍فروری 2023ء

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے تحریک انصاف میں شامل

جڑانوالہ سے مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے حیدر علی خان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

رائے حیدر علی پی پی101 جڑانوالہ سے پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے رائے حیدر علی نے زمان پارک لاہور میں ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر عمران خان نے رائے حیدر علی خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.