پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب خضر حیات کو دھمکی آمیز کالز موصول ہوئی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ تہکال میں گمنام کالز کرنے والوں کے خلاف روزنامچہ رپورٹ درج کرلی گئی۔
رہنما مسلم لیگ ن ارباب خضر حیات نے ایس ایس پی پشاور کو درخواست دی تھی۔
ارباب خضر حیات کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز کالز میں مسلم لیگ ن سے سیاسی وابستگی ختم کرنے کا کہا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.