بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلم لیگ ن نے 3 سال نمبرز سے عوام کو گمراہ کیا، سابق وزیر خزانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے 3 سال نمبرز سے عوام کو گمراہ کیا۔

 پارٹی رہنما فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ جو مسلم لیگ (ن) نے معیشت تباہ کی ہم نے اس پر سخت فیصلے کیے، اس سال بجٹ خسارہ 6 فیصد کے قریب ہوگا۔

حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ ن جب گئی تو اسٹیٹ بینک کے ریزرو 9 ارب ڈالر تھے، یہ چند دنوں میں 14 ارب ڈالر ہوجائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ (ن) نے آخری سال جا کر 5.5 فیصد گروتھ ریٹ حاصل کیا تھا، مسلم لیگ ن نے تین سال نمبرز سے عوام کو گمراہ کیا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اس وقت وزراء نہیں مل رہے، مسلم لیگ ن نئے انتخابات ہونے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش اور عدم اعتماد ووٹ سے معیشت کو نقصان پہنچا، مسلم لیگ ن سے ملک کی معیشت نہیں سنبھالی جانی، ملک کو ایسی حکومت کی ضرورت ہے جس کو عوام کی حمایت ہو۔

انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی قوتوں کے ذریعے شہباز شریف وزیراعظم بنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے کو عوام باہر نکلے گی، عوام کے ذریعے اپنی آزادی کو واپس لیں گے، اگر ابھی نہ نکلے تو ایک فون کال پر حکومتیں بدلا کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف فلاحی منصوبوں کو ختم کر رہے ہیں۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.