پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی پارلیمانی اجلاس میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں ناکام نظر آئی، مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 150 سے کم ارکان نے شرکت کی۔
ذرائع اسمبلی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے 145 سے زائد جبکہ پیپلز پارٹی کے صرف 2 ارکان نے شرکت کی، پیپلز پارٹی کے حسن مرتضیٰ، علی حیدر گیلانی نے اجلاس میں شرکت کی، پیپلز پارٹی کے 5 ارکان اجلاس سے غیر حاضر رہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں نے ارکان کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں شرکت کی سخت تاکید کی تھی۔
پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 167، پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے، جبکہ اپوزیشن اتحاد پنجاب میں 4 آزاد ارکان کی حمایت کا دعویدار ہے۔
Comments are closed.