
الیکشن کمیشن آف پاکستان سے چوہدری شجاعت کی مسلم لیگ ق کی پارٹی سربراہی سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
دورانِ سماعت درخواست گزار کامل علی آغا کی جانب سے وکیل عامر سعید راں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
وکیل عامر سعید راں نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ چوہدری شجاعت اورطارق بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا کیس الیکشن کمیشن میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کیس کا محفوظ فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا، پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باعث سیاسی گہما گہمی ہے۔
وکیل عامر سعید راں نے استدعا کی کہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے ق لیگ نے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے ہیں، الیکشن کمیشن پارٹی سربراہی سے متعلق محفوظ فیصلہ جلد سنائے۔
الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ ٹھیک ہے اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ق لیگ کی سربراہی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.