سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے مسلم فیملی لاء فقہ جعفریہ، حقِ وراثت اور طلاق سے متعلق دو بلز مسترد کر دیے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس بیرسٹر علی ظفر کی زیرِ صدارت ہوا۔
کمیٹی نے مسلم فیملی لا فقہ جعفریہ، حقِ وراثت اور طلاق سے متعلق دو بلز مسترد کر دیے۔
اجلاس کے دوران بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی کبھی کوئی فرقہ وارانہ قانون نہیں بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ آج یہ قانون بنادیے تو پھر ہر فرقے کو اس حوالے سے قانون میں شامل کرنا ہوگا۔
Comments are closed.