وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے عالمی سطح پر مسلمانوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر ترکی کی قیادت کے کردار کو سراہتے ہیں۔
ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ خصوصاً کشمیری عوام کیلئے آواز اٹھانے پر ترک حکومت کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کی غیر قانونی سزا کیخلاف ترکی کے ساتھ مل کر آواز بلند کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسلاموفوبیا کا معاملہ بھی ترکی کے ساتھ ملکر عالمی سطح پر اٹھانے کیلئے کوشش کریں گے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان اور چین میں ملازمت اور معاشی مواقع پیدا ہوئے۔
Comments are closed.