بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلسل چھ ہفتے کمی کے بعد بلآخر ساتویں ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ

زرمبادلہ ذخائر میں مسلسل چھ ہفتوں سے جاری کمی کی لہر ساتویں ہفتے میں ٹوٹ گئی۔ 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 14 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں41 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ 

اس ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 300 ملین ڈالر کی کمی ہوئی، اسد عمر

مرکزی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 14 اکتوبر تک 13 ارب 25 کروڑ ڈالر رہے ہیں۔ 

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 3 لاکھ ڈالر بڑھ کر 7 ارب 59 کروڑ ڈالر رہے۔

اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 38 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 65 کروڑ ڈالر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.