مسلسل چوتھے کاروباری روز بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ کے کاروباری دن میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 167 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 168 روپے سے زائد رہی۔
تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں 11 پیسے اضافے سے 166 روپے 98 پیسے پر ہوا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوکر 167 روپے 90 پیسے کا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.