ملک میں مسلسل تین دن اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 2500 روپے سستا ہوا ہے۔
اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 142 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 83 ہزار 900 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہو کر 2019 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.