بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسلح افراد اکٹھا کرنے والے امیدوار کیخلاف کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی انتخابی حلقے میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش ممنوع ہے، اسلحہ بردار اکٹھے کرنے والے امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد میں اجلاس کی صدارت کے دوران چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پولنگ کے دوران شرپسند عناصر سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

الیکشن کمشنر پنجاب، ڈی آر اوز، آر اوز اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب اور متعلقہ اداروں کے حکام سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران پر امن ماحول کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افراد کو اکٹھا کرنے والے امیدواروں کا کیس الیکشن کمیشن میں بھیجا جائے، ایسے امیدوار کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت کارروائی کی جائے۔

ای سی پی اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ الیکشن کے دوران پرامن ماحول کی فراہمی الیکشن کمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.