پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سابق ممبر نیشنل اسمبلی (ایم این اے) میاں عطا قریشی کی اہلیہ مسز زاہدہ عطا قریشی نے بلوچستان ہاؤس میں خود پر حملے کا الزام عائد کیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران زاہدہ عطا قریشی نے کہا کہ علاج کے سلسلے میں بلوچستان ہاؤس میں قیام پذیر ہوں، مجھ پر اور میرے بیٹے پر سابق صوبائی وزیر طور خان نے ساتھیوں کے ہمراہ بیڈ روم میں گھس کر حملہ کیا اور گولیاں مارنے کی دھمکیاں دیں۔
زاہدہ قریشی نے یہ بھی کہا کہ طور خان کی جانب سے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، میرا ایک جوان بیٹا پہلے بھی قتل کیا جا چکا ہے، نگراں وزیر اعظم، چیف جسٹس، چیئرمین پیپلز پارٹی ہمارے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائیں۔
Comments are closed.