منگل2؍ذیقعدہ 1444ھ23؍مئی 2023ء

مسرت اور جمشید چیمہ سے پارٹی زبردستی چھڑوائی جا رہی ہے: عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ مسرت اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر نہیں جا رہے ان سے زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے۔

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس میں پیشی کے موقع پر کمرۂ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے ان سے سوال کیا تھا کہ کیا آپ کی جماعت سے مسرت چیمہ اور جمشید چیمہ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں؟

جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ یہ پارٹی چھوڑکر نہیں جا رہے انہیں زبردستی پارٹی چھڑوائی جا رہی ہے، مجھے اپنی پارٹی کی خواتین کی گرفتاری کا سب سے زیادہ دکھ ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آج پیشی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ صرف سیاستدان ہی 70 سال سے خاندان کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔

عمران خان نے جواب دیا کہ ان شاء اللّٰہ وقت بدلے گا۔

اس کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی کمرۂ عدالت سے باہر آ گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.