بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسجد نبوی کی بے حرمتی ایک افسوسناک واقعہ ہے، خواجہ سعد رفیق

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مدینہ جاکر گستاخی کرنا، تضحیک کرنا یہ صرف لعنتیوں کے کام ہیں، کل مسجد نبوی کی بے حرمتی کی گئی، مسجد نبوی کی بے حرمتی ایک افسوسناک واقعہ ہے، عمران خان اس دور کا ابو جہل بن چکا ہے۔

لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ بارگاہ رسالت میں گستاخی قابل مذمت عمل ہے، اس واقعہ کیخلاف کل احتجاج کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارے خلاف کوئی کیس ثابت نہیں ہوسکا، شیخ رشید نے دھاندلی سے اپنے بھتیجے کو ایم این اے بنوایا، رانا ثناء اللّٰہ ٹھیک کہتے تھے، یہ پنڈی کا شیطان ہے، آج میں بھی کہتا ہوں کہ یہ پنڈی کا شیطان ہے۔

اپنے پیغام میں شیخ راشد شفیق نے کہا کہ ڈر کر ان میں سے کسی نے مسجد نبوی کا پھر رخ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی تراویح پڑھنے آیا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں ہراساں کرنے کے لیے نکلےتھے، ہمیں ہراساں ہی کرنا تھا تو پاکستان کم تھا کیا؟ شہباز شریف اپنے کسی ذاتی کام کے لیے سعودی عرب نہیں گئے، لاکھوں پاکستانی سعودی عرب میں کام کرتے ہیں ان کا مستقبل تاریک کردیا گیا۔

سعد رفیق نے کہا کہ کل قاسم سوری صاحب کے ساتھ جو کچھ کیا گیا اس پر ہمیں افسوس ہے، قاسم سوری پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہمیں سوچنا ہے کہ ہم معاشرے کو کس طرف لے کر جارہے ہیں، ہم کہنا چاہیں تو باہر نکل کر کیا کچھ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن میں ہو تو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کر لیتا ہے، حکومت میں ہو تو انتقامی کارروائیاں کرتا ہے، آئین توڑنے والا غدار ہوتا ہے، تم آرٹیکل 6 کے مجرم ہو، فتنہ عمرانیہ ملک میں تقسیم در تقسیم کررہا ہے، تم جتنی بدتمیزی کرو گے اتنا ہی جواب دیا جائے گا۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے کوئی چوری کی ہے تو ثبوت لے کر آؤ، ساڑھے تین سال میں تم ایک بھی ثبوت نہیں لا سکے، اگلے دن ایک سابق چیف جسٹس ان سے مل رہے تھے، یہ دونوں سازش کے کردار ہیں، ابھی اور کردار سامنے آئیں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستانی فوج غیرجانبدار ہے تو انہیں تکلیف شروع ہو جاتی ہے، اس کی غلط فہمی ہے کہ اس کا بیانیہ بک رہا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ میں نیب کو نہیں مانتا، کس پر کونسا کیس چل رہا ہے نہیں معلوم، عمران خان کی حمایت کرنے والوں کے لیےکل کا واقعہ لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سزا یہ ہے کہ آنے والے الیکشن میں اسے شکست فاش ہو، عمران خان کے اپنے ارکان اور اتحادیوں نے انہیں چھوڑ دیا، عمران خان اپنے سہولت کاروں کیساتھ 12 سال کا منصوبہ بنا کر آئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.