مسجد نبویﷺ میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ جہانگیر کا بیان سامنے آگیا۔
صاحبزادہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا اور ٹی وی پر میرا اور انیل مسرت کا نام لیا جارہا ہے، میں اور انیل مسرت دو روز پہلے عمرے کے لیے آئے تھے۔
صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ ایک روز کے لیے مدینہ شریف آئے تھے، ہم نماز پڑھ رہے تھے کہ شاہ زین بگٹی اور مریم اورنگزیب کی آمد پر شور کی آواز آئی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انیل مسرت نماز پڑھ رہے تھے میں اٹھ کر آیا کہ دیکھوں کہ شور کیوں مچ رہا ہے؟
صاحبزادہ جہانگیر نے کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ نہ انیل مسرت نے اس کی فنڈنگ کی اور نہ میں نے آرگنائز کیا، ہمیں نہ پولیس نے پکڑا اور نہ ہی کوئی پوچھ گچھ ہوئی ہے۔
Comments are closed.