مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حرمِ نبوی اور روضہ رسول ﷺ کی حرمت کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں، ناپاک اقدام نے پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا۔
ایک بیان میں مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ یہ اپنی سیاسی خباثتیں مسجدِ نبوی میں لے گئے، پی ٹی آئی کے بعض لیڈروں کے بیانات سے واضح ہوتا ہے پہلے سے پلاننگ تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے کی سانحے پر خوشی کی شدید مذمت کرتے ہیں، نعرے حمایت میں ہوں یا مخالفت میں، ان کا جواز نہیں ہے۔
ان کا ی بھی کہنا تھا کہ سورۂ الحجرات میں آدابِ بارگاہِ مصطفوی نہایت وضاحت سے بیان ہیں، وہاں تو حضور ﷺ کی بارگاہ میں سلام پیش کرتے وقت بھی آواز پست رکھنے کا حکم ہے۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پی ٹی آئی قائدین کا مذمت کے ساتھ جواز پیش کرنا کھلی منافقت ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہبازشریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر مدینہ منورہ پہنچے تو وہاں مسجد نبوی کے احاطے میں کچھ افراد نے اُن کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔
Comments are closed.