پیر 17؍صفر المظفر 1445ھ4؍ستمبر 2023ء

مسجد الحرام میں حسنِ قرأت مقابلہ، پاکستانی طالب علم فائنل راؤنڈ میں پہنچ گیا

مسجد الحرام میں حسن قرأت کے عالمی مقابلے میں پاکستانی طالب علم فائنل راؤنڈ میں پہنچ گیا۔

14 سالہ طالب علم حافظ اعظم طارق قرات کے عالمی مقابلے کے فائنل میں پہنچ گیا، مقابلے کے فاتح کو دو لاکھ ریال انعام ملے گا۔

 6 ستمبر تک جاری رہنے والے مقابلے میں 117 ممالک کے 166 امیدوار شریک  ہیں، اعظم طارق نے تلاوت کر کےدل موہ لیے۔

تفصیلات کے مطابق بیت السلام کے طالب علم حافظ اعظم طارق بن حسن زیب وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کے زیر انتظام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے فائنل مقابلہ حفظ و قرات میں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد آج کل حرم مکہ میں جاری حفظ قرآن کریم کے عالمی مقابلے مسابقة الملک عبدالعزیز میں شریک ہیں۔

اس مقابلے کے کامیاب شرکا کیلئے انعام کی تفصیل یہ ہے:

بیت السلام کیمپس سے تعلق رکھنے والے یہ ننھے حافظ 14 سال کی عمر میں اس عالمی مقابلے میں پاکستان کی اکیلے نمائندگی کرتے ہوئے اپنی مسحور کن آواز میں تلاوت اور کم عمر حافظہ میں اپنی خداداد صلاحیت کی بدولت سعودی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ مختلف میڈیا چینلز وقتاً فوقتاً اس بچے کا انٹرویو کرکے اس کی تلاوت لائیو نشر کر رہے ہیں، جو کہ پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.