حرمین شریفین میں 29 ویں شب میں ختم القرآن کا فقید المثال اجتماع ہوا، امام حرم شیخ عبدالرحٰمن السدیس نے رقت آمیز دعا کرائی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں 29 ویں تراویح اور ختم القرآن کی دعا میں مجموعی طور پر 30 لاکھ افراد نے شرکت کی۔
مقامی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کی 29 ویں شب مسجد الحرام میں 25 لاکھ سے زائد افراد ختم قرآن کی دعا میں شریک ہوئے۔
دعا کے دوران رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، امام حرم شیخ عبدالرحٰمن السدیس نے امت مسلمہ خصوصاً سعودی عرب اور مسلم ممالک کے لیے دعائیں کیں۔
دوسری جانب مسجد نبوی میں بھی تراویح کے موقع پر روح پرور مناظر دیکھے گئے۔
Comments are closed.