معروف عالمِ دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصٰی میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر حملہ بہت بڑا ظلم ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر مولانا طارق جمیل نے لکھا کہ ایسے واقعات کے سدِباب کے لیے نہ صرف تمام امتِ مسلمہ بلکہ عالمی برادری کو مناسب اقدامات کرنےچاہئیں۔
مولانا طارق جمیل نے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ فلسطینی بھائیوں کی حفاظت فرمائے اور ظالموں کے ظلم سے نجات دلائے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کئی ممالک اور رہنما اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر تنقید اور اس کی مذمت کرچکے ہیں۔
Comments are closed.