جمعرات 29؍رمضان المبارک 1444ھ20؍اپریل 2023ء

مسجدالحرام میں سستے سے فون سے سیلفی لیتے شخص کی ویڈیو وائرل

عمرے کے لیے گئے ایک شخص کی سستے سے فون سے سیلفی بناتے ہوئے  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ایسے دور میں جب اسمارٹ فون تقریباََ ہر دوسرے شخص کے ہاتھ میں نظر آتا ہے، سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک شخص کو مسجدالحرام میں اپنے سستے اور پرانے ماڈل کے نوکیا فون سے اپنی سیلفی بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس وائرل ویڈیو پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

کچھ صارفین اس ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو مشکل مالی حالات کا سامنا ہونے کے باجود بھی عمرہ کرنے کی سعادت نصیب ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔

البتہ، کچھ صارفین اس سفید پوش شخص کی اجازت کے بغیر  اس کی یوں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.