جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ پر حملے کی مذمت کی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے جاری کیے گئے بیان میں حافظ حمداللّٰہ سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، نگراں حکومت افسوس ناک واقعے کے ذمے داران کو کیفرِ کردار تک پہنچائے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل اس طرح کے حملے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے حافظ حمداللّٰہ سمیت تمام زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔
سابق صدر آصف زرداری نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔
جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے بھی حافظ حمداللّٰہ پر ہوئے بم حملے کی مذمت کی ہے۔
Comments are closed.