وفاقی وزیر آبی وسائل خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ملک کے ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔
اپنے بیان میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کمزور ملک کو قلیل عرصے میں مضبوط بنیادوں پر استوار کر دیا اور بےشمار اہم ترقیاتی منصوبے بھی مکمل کیے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک سابق مالیاتی عہدیدار نے2021 میں ہی کہہ دیا تھا ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔ ایک سیاسی جماعت نے ملک میں مسلسل افراتفری اور انتشار پھیلائے رکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی اور اس پر کاربند رہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام اور ملک دوست پارٹیاں کامیاب ہوں گی، تشدد پسند اور سازشی عناصر کو عوام مسترد کر دیں گے۔
Comments are closed.