سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی نہیں کی جائے گی۔
ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند برسوں میں مالیات میں بہتری پر وی اے ٹی کی کمی پر غور کیا جاسکتا ہے۔ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا مقصد ملکی معیشت پر کورونا وائرس کے باعث پڑنے والے منفی اثرات سے نمٹنا ہے۔
سعودی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خام ایندھن میں سرمایہ کاری عالمی معیشت کے لیے اہم اور ضروری ہے۔ اصل چیلنج تیل کا نہیں، گیس کا ہے۔
Comments are closed.