بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مسافر گاڑیوں میں کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں، وزیر ٹرانسپورٹ سندھ

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے سندھ کےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ سیکریٹریز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ مسافر گاڑیوں میں کورونا سرٹیفکیٹ چیک کیے جائیں۔

سندھ میں این سی اوسی کےفیصلے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے اور وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بین الصوبائی اور بین الضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ میں کورونا سرٹیفکیٹ چیک کرنے فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اور سربراہ این سی او سی اسد عمر کاکہنا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں،ہم نے چوتھی لہر سے متعلق 2 ہفتے پہلے خبردار کر دیا تھا۔

اویس شاہ کاکہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ مالکان، آپریٹرز اور مسافر ویکسی نیشن کے ساتھ ہی سفر کرسکتے ہیں، اویس شاہ نے دیگر صوبوں سے سندھ آنے والے تمام مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ نے ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی کورونا سرٹیفکیٹ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کورونا سرٹیفکیٹ کے بغیر مسافر کی ٹکٹس بک نہ کریں۔

اویس قادر شاہ کاکہنا ہے کہ شہریوں کے تعاون سے ہی ہم کورونا کی وبا کے پھیلاؤکو روک سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.