ترجمان بی آر ٹی عمیر خان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی سسٹم کو عوام میں پذیرائی حاصل ہوئی،اسے جو اعزاز حاصل ہوا وہ کسی اور کو حاصل نہیں ہوا، مسافر اپنے سامان کی حفاظت خود کریں۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بی آر ٹی عمیر خان نے بتایا کہ بی آر ٹی نے پاکستان میں پہلی موبائل ایپلی کیشن کا آغاز کیا ، اس کا فیز ون مکمل طور پر آپریشنل ہے، فیز ٹو پر کام جاری ہے۔
عمیر خان نے کہاکہ بی آر ٹی پشاور ماحول دوست پروجیکٹ ہے، بسوں میں سیکیورٹی کے انتظامات ہیں، جرائم کے جو واقعات رپورٹ ہوتے ہیں اس کی فوٹیج پولیس کو فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بی آر ٹی میں ڈھائی لاکھ لوگ سفر کر رہے ہیں، مسافر اپنے سامان کی حفاظت خود کریں۔
Comments are closed.